سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی:عظمیٰ بخاری کاردعمل سامنے آگیا

0
35

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا-

اانھوں نے فردوس عاشق اعوان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی اگر پی ڈی ایم کی تحریک ناکام ہے تو بار بار نوازشریف کو”معافی نامے“کے پیغامات کیوں بھجوائے جارہے ہیں؟ ہمارا مینار پاکستان پر جلسہ اور الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج”آر پار“کےلئے کافی تھا،لیکن سیلیکٹڈ کو شرم نہیں آنی تھی،نہیں آئی- پی ڈی ایم کی تحریک ملکی تاریخ کی واحد تحریک ہے جو بغیر کسی ریٹائرڈ جنرل کی مدد سے جاری ہے- تحریک انصاف کس نے بنائی اور پی ٹی آئی کامینار پاکستان پرجلسہ کس نے کرایا وہ سب پرویزالٰہی قوم کو حقیقت بتاچکے ہیں-

بوٹ پالش کرکے لیڈر بننے والا شخص کس منہ سے خود کو عوام کا وزیر اعظم کہتا ہے- عوام کا منتخب کردہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر نہیں ڈالتا-کٹھ پتلی وزیراعظم مہنگائی کرکے کہتا ہے مہنگائی مافیا مجھ سے بھی پاور فل ہے- عمران صاحب اگر آپ مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو وزیراعظم ہاﺅس پر قابض کیوں ہیں؟

Leave a reply