حکومتی پابندیاں نامنظور: ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد: حکومتی پابندیاں نامنظور: ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،اطلاعات کے مطابق کرونا ایس او پیز کی لپیٹ میں جہاں بہت سے شعبے آگئے ہیں وہاں ریسٹورینٹس ، کیفے اورہوٹل بھی محفوظ نہ رہ سکے ،

ادھر اسی حوالے سے حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف آج نیشنل پریس کلب کے باہر ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

 

 

نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرے میں ریسٹورنٹ مالکان، ملازمین اور خواتین ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھے،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ حکومت جمعے اور ہفتے کو ہوٹل کھولنے کی اجازت دے ، ہوٹل بند کر کے معاشی قتل عام بند کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایس او پیز ہے تحت کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے، اپنے مطالبات کی منظوری تک آخری حد تک جائیں گے۔

Comments are closed.