ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اہم اپیل کردی
ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے اہم اپیل کردی
باغی ٹی وی : صدر اسلام آباد ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے ریسٹورنٹ انڈسٹری مشکلات سے دوچار ہے، اسلام آباد میں ریسٹورنٹس پر حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے،فوڈ انڈسٹری مزید پابندیوں کی متحمل نہیں ہو سکتی،
صدر اسلام آباد ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ آئی آر اے کے تمام ممبر ریسٹورنٹس کے 100فیصدا سٹاف کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے، کسی نیشن ثبوت کے بغیر ان ڈور ڈائیننگ نہیں کروائی جاتی،
کورونا کیسز میں اضافے کو ریسٹورنٹس کھولنے سے جوڑنا زیادتی ہے،وزیر اعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کاروبار بند کرنا کوئی حل نہیں،
تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اب ان میں مزید نقصان برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسی نیشن پر توجہ دی جارہی ہے لیکن ہمارے یہاں ابھی تک کاروبار بند کرایا جارہا ہے ، ویکسین نہ لگوانے والوں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں، اسد حنیف اورفیضان راوت نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد یکم جولائی سے ریسٹورنٹ کو کھولنے کی اجازت دی گئی تھی،
اس کے بعد ریسٹورنٹ مالکان نے مرمت اور تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے خرچ کردیے ، لیکن سندھ کی وزارت داخلہ کے ذریعے ایک بار پھرریسٹورنٹس پر پابندی لگادی گئی ہے ، اس پابندی کی وجہ سے ریسٹورنٹس مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جو انہوں نے ڈائننگ کیلئے کیا تھا۔
ڈائن اِن بند کرنے کے فیصلے پر ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن میدان میں آگئی