ریسٹورنٹس کے حق میں بلند کی جانے والی آواز آخر سن لی گئی

0
52
کاروبار بند کریں گے تو معیشت کیسے چلی گی، ،صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ کمیٹی

باغی ٹی وی : ریسٹورنٹس کے حق میں بلند کی جانے والی آواز آخر سن لی گئی

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن کے ریسٹورنٹس کے حق میں بلند کی جانے والی آواز آخر سنی گئی،

ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈور ڈائننگ کو فوری کھولنے کا مطالبہ مان لیا گیا،عامر رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ اب ریسٹورنٹس24 مئی سے روزانہ رات 12 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ذریعے معاشی استحکام حاصل کر سکیں گے،

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے اس پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر عہدیداران نے کہا کہ حکومت جلد اقدامات کرے اور ریسٹورنٹس کی مکمل بحالی میں کردار ادا کرے،

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے کمزور معیشت والے ملک کا بار بار لاک ڈاؤنز کا متحمل ہونا کسی طور ممکن نہیں، پہلی مرتبہ حکومت نے 24/7 ٹیک اوے / ڈیلیوری اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کو رات 12 بجے تک کھولنے کی مکمل وضاحت کی ہے،

ریسٹورنٹس کھلنے سے منسلک انڈسٹریز کا کاروبار بھی بحال ہوگا جن میں چکن، ویجیٹبل وغیرہ شامل ہیں،

چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے مزید کہا کہ حکومت نے جزوی اجازت دے کر اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اب ہمارا فرض ہے کہ SOPs کی پاسداری یقینی بنائیں اور حکومت کا اس مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیں،

ایس او پیز SOPs کی پاسداری – اب ہماری زمہ داری

عامر رفیق قریشی
چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹس یونٹی ایسوسی ایشن

Leave a reply