ریسکیو 1122 کو مانسہرہ میں ایک سال مکمل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان سالانہ تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ان کا استقبال کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم نے ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام الات اور اپریشن وہیکلز کا جائزہ لیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب کوریسکیو 1122 کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سروسز اور خدمات سے متعلق اگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا ریسکیو 1122 مانسہرہ کی خدمات قابل تعریف ہے عوام کیلے ریسکیو سروس کسی نعمت سے کم نہیں
21 2020 کے دوران ریسکیو 1122مانسہرہ نے مشکل ترین صورتحال کے باوجود پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوے بہت سے لوگوں کی جانوں اور مال کو محفوظ بنایا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن صاحب نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی کو ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی طرف سے شیلڈ پیش کی آخر میں ریسکیو اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر اپریشیٹ سرٹیفکیٹ دیے۔۔۔۔