ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ عدالت

لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست منظور کر لی ، توشہ خانہ کی بند کمرے میں حکومت کی نیلامی کالعدم قرار دے دی گئی عدالت نے توشہ خانہ کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی اور رولز بنانے کا حکم دے دیا.وکیل نے عدالت میں کہا کہ وفاقی وکیل کی درخواست کی مخالفت ،قانون سازی اور رولز بنانے کی ضرورت ہے، یہ رولز سول سرونٹس قانون کے تحت وفاقی حکومت نے بنانا ہے، عدالت نے کہا کہ کسی چیز کی نیلامی کے لیے پیپرا قانون موجود ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت اس قانون کے تحت نیلامی کیوں نہیں کرتی؟ وفاقی وکیل نے حکومتی پالیسی پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ریٹائرڈ شخص کیسے حکومت سے نوادرات لے سکتا ہے؟ مجھے حکومتی بدنیتی بتانے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت کیوں ان نوادرات کو اوپن نہ کرنے پر زور دے رہی ہے؟ ہر وہ لیڈر اور سیاست دان قابل احترام ہے جنہوں نے پاکستانیوں کو نوادرات دیئے،

چیف جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر مملکت، وزیراعظم، وزراء اوراعلی حکام کو سرکاری دوروں پر ملنے والے تحائف توشہ خانہ جمع ہوتے ہیں ۔توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کوقانونی جواز کےبغیر خفیہ نیلام کیا جارہا ہے۔خفیہ نیلامی میں شمولیت کے لئے عوام الناس کی بجائے صرف سرکاری افسروں کو خطوط لکھے گئےہیں۔عدالت پچیس نومبر کوہ ونے والی غیرقانونی خفیہ نیلامی کوروکنے کاحکم دے ۔ عدالت نیلامی کےعمل میں عوام الناس کو شامل کرنے اور نیلامی اوپن کرنے کے احکامات صادر کرے۔

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

 

Shares: