مزید دیکھیں

مقبول

زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

ایک نئی ریسرچ سے ظاہر ہوا ہے کہ جو لوگ ریٹائر منٹ کے بعد کسی نسبتاً گرم تر اور سست یا اپنے پسندیدہ ملک میں شفٹ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں انہیں ان لوگوں کی نسبت تنہائی کا زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے جو اپنے ملک ہی میں ریٹائرڈ زندگی گزارتے ہیں ۔

امیریکن سائئکلو جیکل ایسو سی ایشن کی شائع شدہ اس ریسرچ کے مطابق ، نئے ملک میں اپنی کمیونٹی کی کمی سے تنہائی ایک انتہائی تکلیف دہ معاملہ بن جاتی ہے ۔نیدر لینڈز انٹر ڈسپلینری ڈیمو گریفکس انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق اگرچہ ریٹائرڈ تارکین وطن عام طور پر یہ ہی کہتے ہیں کہ وہ خوش ہیں ، لیکن پھر بھی وہ خود کو ایک نئے ملک کے مطابق ڈھالنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔انہیں اپنے خاندان اور پرانے دوستوں سے اور اپنے بالغ بچوں سے رابطے کے فقدان کے ساتھ ساتھ نئے ملکوں میں نئی دوستیاں بنانے میں مشکل درپیش ہوتی ہے ۔

جریدے سائکولوجی اینڈ ایجنگ میں شائع اس ریسرچ کی مرکزی مصنفہ اسما بتول اور ان کے رفقائے کار نے ریٹائرڈ تارکین وطن کے تجربات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے نیدرلینڈز کے بیرون ملک مقیم 4995 ریٹائرڈ لوگوں اور ملک میں رہنے والے 1338 ریٹائرڈ لوگوں سے ایک سروے کیا۔سروے میں بیرون ملک مقیم ایسے ریٹائرڈ لوگ شامل کئے گئے جن کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں اور جو 50 سال کی عمر کے بعد کسی نئے ملک میں منتقل ہوئے تھے۔ سروےمیں شامل ریٹائرڈ تارکین وطن سماجی طور پر ان لوگوں کی نسبت زیادہ تنہائی محسوس کرتے تھے جو اپنے ہی ملک میں ریٹائرڈ زندگی گزار رہے تھے ۔

تاہم ، سروے سے ظاہر ہوا کہ ریٹائرڈ تارکین وطن اپنے آبائی ملکوں میں ریٹائرڈ زندگی گزارنے والوں کے مقابلے میں جذباتی طور پر اوسطاً زیادہ احساس تنہائی کا شکار نہیں تھے ۔ ریسرچرز کے مطابق اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ بہت سے ریٹائرڈ افراد اپنے شریک حیات یا پارٹنر کے ساتھ کسی نئے ملک میں منتقل ہوتے ہیں۔صرف وہ ریٹائرڈ تارکین وطن جنہوں نے یہ کہا کہ ان کا اپنے آبائی ملکوں میں اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا تھا ، سماجی اور جذباتی دونوں اعتبار سے تنہائی کا زیادہ شکار تھے۔

ریٹائر منٹ کے بعد ترک وطن کا سوچنے والے لوگوں کے لیے یہ اہم ہے کہ وہ اس بارے میں غور کریں کہ وہ اپنے آبائی ملک میں اپنے سماجی رابطے کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ

ایران میں بے حجاب خواتین کی تلاش کیلئے ڈرونز اور ایپس کا استعمال

امریکی ریاستوں میں طوفان سےتباہی، 16 افراد ہلاک

ویرات کوہلی کا ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ