پولیس اہلکاران کےعلاج اور دیگر اخراجات کا جائزہ، سفارشات سی سی پی او لاہورکو پیش

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس کی صدارت چیئرمین میڈیکل بورڈ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے کی. بورڈ ممبران ایم ایس پولیس لائنز ہسپتال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، انچارج ویلفیئر پولیس لائنز انسپکٹر امیر علی اور میڈیکل کوآرڈینیٹر سی سی پی آفس اے ایس آئی مرزا فیصل بھی موجود تھے-

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم میڈیکل بورڈ کے اجلاس میں 50 پولیس اہلکاران کی بیماری، علاج یا دیگر اخراجات کے حوالے سے مالی امداد کا جائزہ لیا گیا. میڈیکل بورڈ نے ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں. اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ سفارشات ایس ایس پی ایڈمن کی معرفت سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بجھوائی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاران و افسران کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے. پولیس اہلکاروں کے میڈیکل و دیگر اخراجات کی بروقت مالی امداد کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

Comments are closed.