ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے، وزیر اعظم

0
45

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، ریاست جب کسی کا احساس کرتی ہے تو اللہ مدد کرتا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھر بنانے ہیں،مشکل کام ہماری حکومت کرے گی، آسان کام وہ کر چکے ،وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہمعاشرے میں جب تک احساس پیدا نہیں ہوتا معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، معاشرہ کمزور طبقے کی فکر کرتا ہے. کمزور لوگوں کی مدد ریاست کی ذمہ داری ہے، ریاست کمزورون کا علاج کروائے، تعلیم دلوائے، انصاف دلوائے، حکومت غریب آدمی کو وکیل کر کے دیتی ہے. یورپ میں یہ نظام ہے. یہ نظام مدینہ کی ریاست میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تاریخ میں پہلی مرتبہ لے کر آئے تھے.
ریاست جب احساس کرتی ہے تو اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ سکیم پورے پنجاب میں شروع کر رہے ہیں، بینک لوگوں کو قرضہ دیں گے. انہوں نے کہا کہ چالیس انڈسٹریز کنسٹرکشن کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جب گھر بنیں گے تو اور زیادہ نوجوانوں کو روزگارملے گا، ملک میں خوشحالی آئے گی. انہوں نے کہا کہ شہروں میں کچی آبادیاں ہیں اس کے لئے زبردست پروگرام لا رہے ہیں،کچی آبادیوں میں فلیٹس بنائیں گے، اس کے لئے چائنہ سے مدد لیں گے. بہت زیادہ انویسٹر دلچسپی لے رہے ہیں‌ ہاوسنگ سکیم میں،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اتنے گھر بنانا ناممکن ہے، اب ہم تیار ہیں گھر بنائیں گے اور آنے والے دنوں میں سپیڈ مزید تیز ہو گی.

Leave a reply