ریاض معاہدے کے بعد یمنی صدر سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

0
34

ریاض معاہدے کے بعد یمنی صدر سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے یمن میں عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان طےپانے والے معاہدے پر بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد نے دونوں رہ نماؤں کے ساتھ الگ الگ تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے یمنی محاذ جنگ کی تازہ ترین صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا اور یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے "ریاض معاہدے” تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔

Leave a reply