کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ، اب فی ایکڑ 110 من چاول کی پیداوار حاصل ہوگی
لاہور : چاول کی کاشت زیادہ، کسان ہوگا خوشحال ، پاکستانی زرعی سائنسدانوں نے کمال ہی کردیا ، سائنسدانوں نے فی ایکڑ ایک سو دس من چاول دینے والا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا گیا، زیادہ پیداوار دینے والا بیج گارڈ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رائیونڈ روڈ پر گارڈ رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے فیڑ ایک سو دس من چاول دینے والا بیج تیار کرلیا۔گارڈ رائس کی جانب سے ہائبریڈ بیج پربریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک، سی ای او گارڈ رائس شہزاد ملک، صدر لاہور چیمبر الماس حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
باغی ٹی وی کے مطابق سی ای او گارڈ رائس شہزاد علی ملک کا کہنا تھا کہ گارڈ گروپ چاول کی آٹھ مختلف اقسام متعارف کراچکا ہے جبکہ چینی کمپنیوں کیساتھ ملکر مکئی، گندم اور سبزیوں کے ہائبریڈ بیج پر بھی کام جاری ہے۔
م