100 کروڑ کے کلب میں‌شامل ہوں یہ اعزاز مجھ نہیں چھینا جا سکتا رچا چڈھا

میری فلم ’فُقرے تھری‘ نے دنیا بھر میں ایک سو سات کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا
0
84
richa chadha

فلم ’گینگز آف واسع پور‘ کی نغمہ، ’فُقرے‘ کی بھولی پنجابن، ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلیٰ‘ کی رسیلا دیوی، ’میڈم چیف منسٹر‘ کی تارہ، ’سیکشن 175: مرضی یا زبردستی‘ کی ہِیرل گاندھی جیسی فلموں میں اہم کردار کرکے شائقین کی توجہ سمیٹنے والی رچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں‌ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوں اور کوئی مجھ سے یہ اعزاز چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خوش نصیب اداکارہ ہوں ، کہ مجھے بالی وڈ میں آتے ہی ایسے کردار ملے کہ جنکو کر کے میری پہچان بنی .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں‌سے کوئی بھی کردار میرے دل کے زیادہ قریب نہیں ہے۔ میں جی لگا کر سب کردار نبھاتی رہی اور آپ اگر ان تمام کرداروں کو دیکھیں تو آپ لگے گا کہ یہ سب مختلف اقدار کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری فلم ’فُقرے تھری‘ نے دنیا بھر میں ایک سو سات کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔”مجھے خود پر بہت زیادہ فخر ہے کہ میں نے زیرو سے شروع کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی”. آج جو کچھ بھی ہوں جس مقام ہوں اس کے لئے بہت خوش ہوں اور اوپر والے کے بعد اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں .

Leave a reply