ریچل خان جنہوں نے اداکاری اور ماڈلنگ بہت کم وقت کے لئے کی ، انہوں نے لاہور میں ایک بیوٹی سیلون بنایا ان کے بیوٹی سیلون بہت جلد ہی خواتین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ، ریچل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا بیوٹی سیلون بہت اچھا چل رہا ہے لہذا میں نے ارادہ کر لیا ہے کہ میں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اپنا سیلون کھولوں گی ، مجھے خواتین کی بڑی تعداد مختلف شہروں سے آکر ملتی ہے اور کہتی ہے کہ میں ان کے شہر میں‌بھی اپنا سیلون بنائوں تو میں اب بہت جلد بیوٹی سیلون بنانے جا رہی ہوں، پنجاب کے علاوہ دیگرکراچی میں بھی بیوٹی

سیلون بنائوں گی . انہوں نے کہا کہ میک اپ کرنا صرف لپ اسٹک لگانے یا لائنر لگانے کو نہیں کہتے ، میک اپ ایک مکمل آرٹ ہے جس سے ہر کوئی واقفیت نہٰں رکھتا ، جس طرح سے کپڑوں کا فیشن آتا اور جاتا ہے اسی طرح سے میک اپ کے ٹرینڈز بھی آتے جاتے رہتے ہیں ، تبدیل ہوتے رہے ہیں ، میک اپ میں ورائٹی دینے والا ہی اصل میک آپ آرٹسٹ ہوتا ہے. مجھے خوشی ہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد میرے میک اپ کو پسند کرتی ہے. انہی کے اصرار پر اب میں مختلف شہروں میں بیوٹی سیلون کھولنے جا رہی ہوں.

Shares: