اداکار ردا اصفحانی جن کی چند برس قبل پرائیویٹ وڈیوز لیک ہو گئیں تھیں اس کے بعد ان پر تنقید ہوئی ردا اصفحانی اس وقت تو کچھ نہ بولیں لیکن پانچ سال کے بعد انہوں نے اس حوالے سے چپ کا روزہ توڑ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایک شخص پر اعتبار کیا اور اس نے میرا اعتبار ریزہ ریزہ کر دیا. انہوں نے کہا کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میرے منگیتر نے لیک کی تھیں. حالانکہ میرا منگیتر ایک معمولی کیمرہ مین تھا وہ امیر نہیں تھا لیکن میں نے پھر بھی اس سے منگنی کی اس کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا. لیکن شاید وہ شادی کے لئے سنجیدہ نہ تھا ،
اس نے کس چیز کا بدلہ لیا نہیںجانتی لیکن اس نے میرے ساتھ اچھا نہیں کیا. میری وڈیوز کیوں اور کس کے کہنے اور کس مقصد کے لئے لیک کیں میں نہیںجانتی. لیکن ان وڈیوز کی وجہ سے میرا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا میری فیملی صدمے میں رہی میں کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی. میرے اور میری فیملی کے تعلقات میں خرابی آئی . میرا کیرئیر ختم ہو گیا مجھے کام ملنا بند ہو گیا . لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرنا مجھ سے ملنا چھوڑ دیا. اس شخص نے میری زندگی تباہ و بربار کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی.