کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کی جانب سے حقوق تعلیم گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر زوردار نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ سمیت ضلع کشمور کندھ کوٹ میں سینکڑوں سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار بہتر نہیں سندھ سرکار کی نااہلی کے باعث سینکڑوں اسکول وڈیروں کے گودام اور اوطاقیں بنی ہوئی ہیں دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا سندھی عوام کو تعلیم جیسے زیور سے محروم کر کے انہیں غلام بنا دیا گیا ہے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








