رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ مستقبل کے پبلک سیکٹر میں شفافیت کا ضامن ہوگا

باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔۔

معلومات تک رسائی کا قانون آج حقیت کا روپ دھارچکا ہے۔رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ مستقبل کے پبلک سیکٹر میں شفافیت کا ضامن ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہناتھا کہ آج چاروں صوبوں اور وفاق میں معلومات تک رسائی کے حق کو تسلیم کیا جارہا ہے۔بیوروکریسی اور عوامی نمائندگان رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کو اہمیت دے رہے ہیں۔اورا س قانون کی وجہ سے ملک سے کرپشن میں کمی واقع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پہلی آرٹی آئی کورٹ قائم کی جاچکی ہے۔جو کامیابی سے فرائض انجام دے رہی ہے۔اور چیف انفارمیشن کمشنر اپنے دونوں ساتھی کمشنرز کے ہمراہ شہریوں کی درخواستیں روزانہ کی بنیادوں پر نمٹا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ معلومات کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معلوما ت تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔جسے آئین کا آرٹیکل 19اے تحفظ فراہم کرتا ہے۔محبوب قادر شاہ کا کہنا تھا کہ رائٹ ٹو انفارمیشن پر دنیا کے سو ممالک میں عمل در آمد ہورہا ہے۔جن میں پاکستان بھی شامل ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ قانون پبلک سیکٹر میں شفافیت کا ضامن بن جائیگا۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیشہ وہی معلومات روکی جاتی ہیں۔جن میں بے ضابطگیاں کی گئی ہوں۔اور جب سرکاری اداروں کو اس امر کا ادراک ہوجائیگا کہ ان کی بے ضابطگیاں چھپ نہیں سکتیں تو کرپشن پر یقینی قابو پایا جاسکے گا۔

Comments are closed.