گزشتہ روز سے جہاں شہرہ آفاق پاپ گلوکارہ ریحانہ بھارتی کسانوں کی حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہیں وہیں پشاور زلمی فرنچائز کے چئیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس نے صارفین کو کشمکش میں ڈال دیا ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں امریکی گلوکارہ کو بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔

جبکہ بھارت نے ریحانہ سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔


بھارتی صارف نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریحانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟
https://twitter.com/theFalgunshah/status/1356674807627214853?s=20
کچھ بھارتی صارفین نے ریحانہ کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریحانہ کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔


کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔

تاہم ان سب ٹوئٹس اور تنازع کے بعد پشاور زلمی کے چئیرمین جاوید آفریدی کا ایک ٹوئٹ سامنے آیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا-

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک سوالیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور زلمی کا ترانہ ریحانہ گائیں گی؟

جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ کے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے ملک میں کافی اچھے ٹیلنٹڈ گلوکار ہیں جنھیں عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے لہذا براہ کرم اپنے ملک سے باہر کے کسی کو بھی یہ اعزاز دینے کے بجائے یہاں دیکھیں۔
https://twitter.com/hinnaYousafxaii/status/1357008801493381124?s=20
حنا نامی خاتون صارف نے جاوید آفریدی کی ٹوئٹ کو رد کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں ، اور آپ ہمیشہ زلمی کے لئے کالے لوگوں کا ہی انتخاب کیوں کرتے ہیں-


ایک صارف نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں RIHANNA کیا عمران خان کی حکومت چاہے تو سنی لیون کو بھی بلا سکتی ہے۔ اتنی دور جانا بھی نہیں پڑے گا۔ اللہ نے پیسے کہ چکر میں ان سے انکی عقل ہی چھین لی ہے۔ عمران خان نے دھرنوں میں عورتیں نچوائیں یہ سٹیڈیم میں پوری میڈیا پے دکھانا چاہتے ہیں۔ استغفراللہ


ایک صارف نے لکھا کہ اس ملک میں اپ جیسے نو دولتیوں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے ملک میں اپنے میراثی گلوکار مر گئے ہیں جو اس حبشن کو لے رہے ہو اور اگر اس دفعہ ڈھول باجوں کی جگہ کوئی صوفیانہ کلام شامل کر لو تو کیا مضائقہ ہے-


ہارون خان نامی صارف نے لکھا کہ بہت سارے ڈالر پاکستان سے باہر جارہے ہیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں پاکستان آنے والے ڈالر کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ ہم نے بہت زیادہ غیر ضروری درآمدات کو ختم کردیا ہے پاکستانی بنیں ، پاکستانی خریدیں –
https://twitter.com/Usama4745/status/1357230222114979840?s=20
اسامہ نامی صارف نے لکھا کہ بھائی بلاواسطہ پاکستان ہی آئیں گے جب ریحانہ کے ذریعے پاکستان کی پروموشن ہو گی اور پاکستان میں سیاحت کو فروگ ملے گا-

Shares: