رکشہ سوار خواتین طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکشہ میں سوار خواتین ، طالبات کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے

شہر قائد کراچی میں دوران ڈیوٹی پولیس کا اسٹریٹ کریمنل سے آمنا سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر محمد عمران خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اور پولیس کے درمیان مقابلہ پولیس اسٹیشن بغدادی کی حدود میں پیش آیا ملزم کی شناخت وسیم ولد محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے,ملزم سے اسلحہ، چھینا ہوا موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا خنجراوررکشہ برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزم انتہائی پیشہ ور کریمینل ہے اور کالج، یونیورسٹی، ہسپتال ، مارکیٹ سے اس کے رکشہ میں سوار ہونے والی خواتین کو اغواء/زدوکوب اور حراسںاں کر کے لوٹ مار کرنے جیسے انتہائی سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کیخلاف اس سے قبل سنگین نوعیت کے 10 سے زائد مقدمات مختلف تھانہ جات میں درج ہیں.ملزم اس سے قبل یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے اغوا میں بھی ملوث ہے.ملزم علاقہ تھانہ آرام باغ کی حدود سے رکشہ میں سوار ہونے والی ایک لیڈی ڈاکٹر کو زدوکوب، حراساں کر کے لوٹ مار کرنے میں بھی ملوث ہے.

ملزم علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے ایک لڑکی کے اغوا میں بھی ملوث ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 373/2021 بجرم دفعہ 392/397/365/511 اور مقدمہ الزام نمبر 376/2021 بجرم دفع 23(i)A تھانہ بغدادی میں درج ہے.کراچی: مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

علاوہ ازیں ضلع ویسٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 09 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان میں 01 ڈکیت/اسٹریٹ کرمنل، 05 منشیات فروش اور 03 گٹکا ماوا فروش اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزمان شامل ہیں۔

تھانہ اورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث نشے کے عادی ملزم شیخ یاسر عرف اردلی ولد نور محمد کو غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن اور 120 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ پیرآباد نے پولیس منشیات فروشی میں ملوث ملزم عمر واحد ولد غلام محمد کو 430 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ منگھوپیر پولیس نے منشیات فروش ملزمان بنام شہزاد ولد خان اور عادل ولد فیروز کو 370 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروش ملزم محمد نصیر ولد محمد طاہر کو 255 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش ملزم ظفر علی عرف سپاری ولد رجب علی کو 150 گرام چرس اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔

تھانہ مومن آباد پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا فروش ملزم محمد شفیق ولد محمد نواب کو 360 پڑیاں تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم سمیت گرفتار کیا۔ تھانہ پاکستان بازار اور مومن آباد پولیس نے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے ملزمان بنام محمد ارسلان ولد شفیق محمد اور محمد بلال ولد محمد موسیٰ کو جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی 02 موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کیا۔

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Comments are closed.