یوم آزادی پر رکشہ سوار خواتین کو ہراساں کرنے والے دو ملزموں کو سی آئی اے پولیس نے گرفتار کرلیا-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نے دعویٰ کیا ہے کہا راوی روڈ کے علاقے میں خواتین سے بد سلوکی کرنے والے دو ملزم سی آئی اے نے گرفتار کرلئے ہیں ، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی لوکیشن اور فیس میچنگ کی جا رہی ہے ۔
رپورٹس کے مطابق تینوں ملزمان سے رات گئے سی آئی اے کے اعلیٰ افسران نے تفتیش بھی کی ، اب فارنزک اور سائنسی بنیادوں پر تصدیق ہوگی۔
واضح رہے کہ یوم آزادی پر اوباشوں کی جانب سے رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی ، ایک اوباش موٹرسائیکل سے اتر کر رکشہ میں سوار ہو گیا اور خاتون کو بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔
لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج
اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-
اس واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ لاری اڈہ میں درج کیا گیا تھا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔
پنجاب حکومت نےاس واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سونپا تھا ۔