کشور کمار کے بے شمار ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی بہت زیادہ سنا جاتا ہے یاد کیا جاتا ہے. ایک ایسا ہی گیت ہے رم جھم گرے ساون ، جو کہ برسات کے موسم میں بہت زیادہ سنا جاتا ہے ، اس گانے کے حوالے سے حیرت انگیز ایک چیز یہ ہوئی ہے کہ ممبئی کے ایک بزرگ جوڑے نے اس گیت کو اسی طرح سے شوٹ کیا ہے جیسے امیتابھ بچن اور موشمی چیٹرجی پر فلمایا گیا. بزرگ جوڑے کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم ’منزل‘ کا مشہور گانا ’رم جھم گرے ساون‘ امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی پر بہت خوبصورتی کے ساتھ فلمایا گیا تھا۔گیت کشور کمار اور لتا منگیشکر نے گایا تھا۔
جوڑے نے امیتابھ بچن اور موشومی چٹرجی کے ہر اندازکو اپنایا،انہی کی طرح کا لباس پہنا، وہی جگہیں دکھائیں اور ہو بہو اداکاری کی جس نے لاکھوں لوگوں کے دل جیت لیے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے بزرگ جوڑے کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے. یاد رہے کہ کشور کمار اور لتا منگیشکر کے ایک ساتھ گائے ہوئے گیتوں پر اکثر ٹک ٹاک وڈیوز بنائی جا رہی ہوتی ہیں، رم جھم گرے ساون کو آج بھی ویسی ہی مقبولیت حاصل ہے جیسی کہ آج سے 43 سال پہلے اس گانے کو مقبولیت ملی تھی.








