رمشا اسلام نے گھریلو خواتین کے لیے مثال قائم کردی
وفاقی حکومت کانوجوانوں کو ووکیشنل اسکلز اور ہائی ٹیک ٹریننگ کی فراہمی کا منصوبہ ،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد نوجوانوں نےہائی ٹیک کورسز مکمل کرلیے،اسکل اسکالرشپس کےتحت تربیت مکمل کرنےوالےنوجوانوں کوروزگارکےنئےمواقع ملنےلگے.
ہری پور کی رہائشی خاتون رمشااسلام نے اسکل اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے روزگار حاصل کر لیا.رمشااسلام نےنیوٹیک سے ویب ڈیزائننگ، گرافکس اور ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ کاجدید کورس کیا.
ملازمت حاصل کرنے پر رمشا اسلام کا کہنا تھا کورسز مکمل ہوتے ہی پہلے ہفتے میں 2 ایجنسیز سے ملازمت کی پیشکش ہوئی، اب نوکری نہ ہونے کے باوجود گھر بیٹھے آن لائن پیسےکما رہی ہوں،
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ رمشا اسلام جیسی بچیاں ہزاروں نوجوانوں کیلئے مثال ہیں،بے روزگاری سےتنگ نوجوان اسکل اسکالرشپ حاصل کر کے روزگار حاصل کریں،وفاقی حکومت اپنے نوجوانوں کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے،کامیاب جوان قرض، اور اسکل اسکالرشپ پروگرام ملک کے نوجوانوں کیلئے ہیں،
اب تک ہزاروں نوجوانوں کو قرض اور اسکل اسکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے اربوں روپےمختص کررکھے ہیں،








