اسلام آباد:رنگ روڈ تحقیقات جاری جبکہ دبئی پہنچ گئے زلفی بخاری ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی سید زلفی بخاری اچانک پاکستان سے دبئی پہنچ گئے ہیںاوران کے وہاں جانے کے حوالے سے ابھی تک دورے کوخفیہ رکھا جارہا ہے
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ میں نام آنے کے بعد زلفی بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اوریہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ رنگ روڈ کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اوردیگر معاملات میں ان کا بالواسطہ یا بلاواسطہ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت میرے خلاف مہم چلائی گئی ہے
ادھر اج اچانک ان کے دبئی پہنچ جانے کی خبروں نے سرائیمگی پھیلا دی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ کہیں وہ فرار تو نہیں ہوگئے
لیکن دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زلفی بخاری اورسیز پاکستانیوں کے کسی معاملےکوحل کرنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں جوان کے استعیفے دینے سے قبل ہی طئے تھا