رشی کپور کے بھائی راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے

0
43

بالی وڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کے بھائی اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور کو انتقال کئے ایک برس بھی نہیں ہوا کہ ان کے چھوٹے بھائی راجیوکپور 58 برس کی عمر میں ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے-

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہاجارہا ہے کہ راجیوکپور کو دل کادورہ پڑنے کے فوراً بعد اسپتال لے جایاگیا تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

راجیوکپور کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کی۔ انہوں نے کہا میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کھودیا۔ پوری کوشش کرنے کے باوجود ڈاکٹر میرے بھائی کو بچا نہیں سکے

رندھیر کپور نے مزید کہا کہ وہ ابھی اسپتال میں ہی ہیں اور لاش ملنے کا انتظار کررہے ہیں۔

آنجہانی اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے راجیوکپور کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ راجیو کپور 1983 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘ اور 1985 میں ریلیز ہوئی ’رام تیری گنگامیلی‘ فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔

اداکار کے علاوہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی تھے انہوں نے 1996 میں فلم’پرم گرانتھ‘ ڈائریکٹ کی تھی اور اس فلم کے پروڈیوسر بھی وہی تھے راجیو کپور کی آخری فلم ’آ اب لوٹ چلیں‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Leave a reply