ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے-

باغی ٹی وی : اپریل 2020 میں انتقال کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ کی ریلیز کی تاریخ جاری کردی گئی کئی سپر ہٹ اور یاد گار فلموں جیسے’’بوبی‘‘، ’’کپور اینڈ سنز‘‘اور’’اگنی پتھ‘‘ وغیرہ میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکار رشی کپور کو مداح آخری بار دوبارہ سے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’شرما جی نمکین‘‘ میں رشی کپور کے علاوہ اداکار پاریش راول، جوہی چاؤلہ، سہیل نیر، تارک رائنا، ستیش کوشک و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر 31 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور 30 اپریل 2020 کو 67 سال کی عمر میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوکر چل بسے تھے اداکار نے اپنے کرئیرکا آغاز 1973 میں فلم ’بابی‘ سے کیا جوایک رومانوی فلم تھی جب کہ رشی کپورنے اپنی آخری فلم ‘دی باڈی’ میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تھا اورحال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پربالی ووڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اپنی نئی فلم کا اعلان کیا تھا۔

رشی کپورکے انتقال پربالی ووڈ کے متعدد فنکاروں نے بے حد افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ رشی کپور ایک مایہ ناز اداکار تھے جن کے لاتعداد مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جب کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اس وقت کو بالی ووڈ کے لیے مشکل ترین قراردیا تھا-

Shares: