ماضی کی نامور اداکارہ زیبا بختیار نے بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور کی موت پر انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا اور ساتھ ہی فلم’حنا‘ کی کچھ تصاویر بھی شئیر کیں
باغی ٹی وی :گذشتہ ماہ بالی ووڈ کے دو لیجنڈری اداکار عرفان خان اور رشی کپور کی موت سے جہاں ان کے مداحوں سمیت بھارتی فنکارغمزدہ ہیں وہیں پاکستانی فنکار بھی اُن کی موت کی خبر سُن کر افسردہ ہوگئے ہیں اور ان کے لیے مختلف پیغامات جاری کر تے نظر آرہے ہیں
https://www.instagram.com/p/B_mESYVJ_g9/?igshid=5c04a8zjhxhz
اداکارہ زیبا بختیار نے بھی رشی کپور کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جڑی چند خوبصورت یادیں شیئر کیں ہیں اور رشی کپور کے لیے انسٹا گرام پر نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے زیبا بختیار نے رشی کپور کے ساتھ فلم ’’حنا‘‘کی تصاویراپنےانسٹا گرام اکاؤنٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا اپنے پیارے دوست رشی کپور کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں وقت کتنی جلدی گزرجاتا ہے ایسا لگ رہا ہے ’’حنا‘‘ کی شوٹنگ کل ہی کی بات ہو
زیبا بختیار نے لکھا کہ میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی اس نقصان کو برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔ تم ہمارے لیے سپر اسٹار تھےمیرے چندر پرکاش تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے۔ تم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جو چیزیں مجھے سیکھائیں اس کے لیے تمہارا شکریہ میں مزید اب نہیں لکھ سکتی صرف تمہاری حنا۔
واضح رہے کہ 67 سالہ بھارتی اداکار رشی کپور گزشتہ ماہ ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے
’رشی کپور‘ ایک عہد تھا جس کا اختتام ہوگیا،رشی کپورخاندان کے سفرکی کہانی بڑی دلچسپ بڑی سہانی