رشی سونک کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے مستعفی

rishi

برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں

برطانوی میڈیا کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے ، اس ضمن میں آج سے 29 جولائی تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہوگا،کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا،نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پرکام کریں گے

واضح رہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات میں رشی کو شکست ہوئی تھی، رشی سونک نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ رشی سونک نے سر کیئر اسٹارمر کو کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔انتخابات میں شکست کے بعد 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے رشی سونک نے الوداعی خطاب کیا اور کہا کہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، نیالیڈرآنے تک ذمے داری ادا کرتا رہوں گا،عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، عوام نے واضح اشارہ دیا ہے کہ حکومت کو بدلنا ہوگا، ہم ڈیلیور نہیں کر سکے، وزیر اعظم بننے کے بعد میرا سب سے اہم کام معیشت میں استحکام بحال کرنا تھا، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے ملک اب مضبوط ہے،اپنی کامیابیوں پر فخر ہے ،برطانیہ 2010 کے مقابلے میں زیادہ خوشحال ہے

Comments are closed.