رتیش نے مجھے کام کرنے سے منع نہیں کیا تھا جنیلیا ڈی سوزا

جپبالی وڈ اداکارہ جنیلیا ڈی سوزا جنہوں نے اداکار رتیش دیش مکھ سے 11 برس پہلے شادی کی ، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی خوش ہیں. جنیلیا نے جب شادی کی تو فورا ہی انہوں نے بالی وڈ میں کام کرنا چھوڑ دیا اور ان کو جتنی بھی فلمزآفر ہو رہی تھیں منع کرتی رہیں ، لوگوں کو لگا کہ شاید انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ہے یا ان کے شوہر نے ان کو منع کیا ہے. لیکن جنیلیا نے اب خاموشی توڑ دی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نہ اداکاری چھوڑی ہے نہ ہی میرے شوہر یا سسرال نے مجھے اداکاری سے منع کیا تھا، انہوں نے کہا کہ چونکہ میری فیملی کا بیگ گرائونڈ

سیاسی ہے تو لوگوں کو لگتا رہا کہ شاید میرے سسرال کا مجھ پر پریشر ہے. ایسا کچھ بھی نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو مجھے خود سے ہی مھسوس ہوا کہ مجھے اب اپنے گھر کو وقت دینا چاہیے ، کام کرنے کے لئے ساری زندگی پڑی ہے، لہذا میں نے کام کرنا چھوڑ دیا. اب مجھے لگتا ہے کہ میں کام کر سکتی ہوں لہذا میں نے ایک بار پھر فلموں کا رخ کر لیا ہے. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ انڈسٹری مجھے ایک بار پھر ویلکم کررہی ہے امید ہے کہ شائقین بھی مجھے سینما گھروں میں ویلکم کریں گے.

Comments are closed.