رتیش دیش مکھ نے بھی اسی بات کا زکر کر دیا جس سے ہیں شاہ رخ کی اہلیہ بھی تنگ

0
76

شاہ رخ خان بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنے مداحوں اور بالی ووڈ کے ساتھیوں میں بھی کافی مقبول ہیں۔ ان کی فلموں کے علاوہ بہت سی چیزیں ہیں جو کافی مشہور ہیں ان میں سے ایک ان کا خوبصورت گھر منت اور ان میں ہونے والی پارٹیاں ہیں۔ منّت میں پارٹیوں کا چرچا رہتا ہے۔ حال ہی میں، رتیش دیش مکھ نے ایک انٹرویو میں منت میں ہونے والی پارٹیوں کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ تواتر سے منت میں پارٹیاں رکھی جاتی ہیں جو کہ اچھی بات ہے سب کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا

موقع میسر آتا ہے ،اہم بات یہ ہے کہ جب بھی منت میں پارٹی رکھی جاتی ہے اس میں کھانا صبح تین بجے ہوتا ہے. اس کے علاوہ جب پارٹی سے لوگ اپنے گھروں کو جانے کے لئے نکلتے ہیں تو شاہ رخ خان ان کے ساتھ انکی گاڑی تک انہیں چھوڑنے جاتے ہیں اور ان کی گاڑی کا دروازہ خود کھولتے ہیں. رتیش نے تو ابھی یہ بات کی ہے ان سے قبل شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اس بات کا زکر کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ وہ ان کی اس عادت سے کافی تنگ ہیں . یاد رہے کہ رتیشن دیش مکھ اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے ساتھ Hey Baby
کے ایک گانے میں نظر آچکے ہیں ان دونوں نے باقاعدہ ابھی تک کوئی فلم ایک ساتھ نہیں کی .

Leave a reply