بالی وڈاداکار رتیش دیش مکھ جن کی اداکاری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. انہوں نے مزاحیہ اور سیریس کردار دونوں اتنی مہارت کے ساتھ نبھائے کہ شائقین ان کے دیوانے بن گئے. رتیش دیش مکھ نے اپنے دور کی تقریبا تمام بڑی فنکارائوں کے ساتھ کام کیا ہے تاہم ان کی اہلیہ جنیلیا ڈی سوزا بھی کسی سے کم نہیں ہیں. رتیش دیش مکھ جنہوں نے حال ہی میں مراٹھی پراجیکٹ کیا ہے اداکار آج کل اس کی پرموشن میں مصروف ہیں. اس سلسلے میںوہ ممبئی میںموجود تھے . رتیش دیش مکھ اپنی مراٹھی فلم کے پروموشن کےلئے اپنی اہلیہ کے ساتھ کولاپور میں واقع ٹیمپل گئے۔اس موقع پر صحافی نے رتیش دیش مکھ کو بتایا کہ اس کی پی آر ٹیم نے ہوٹل میں ہم سے بدتمیزی کی، جس پر اداکار نے فوری طور پر معافی مانگ لی. عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی صحافی نے اداکار کوبتایا کہ ان کی ٹیم نے بدتمیزی کی ہے تو ریتیش نے معافی مانگنے میںمعمولی سی بھی تاخیر نہیںکی .
یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ کا شمار ایسے اداکاروں میںہوتا ہے جو اپنے کام سے کام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کسی کنٹرورسی کا حصہ بنتے ہوئے نظر نہیں آتے . دیکھنا یہ ہے کہ رتیش کے مراٹھی پراجیکٹ کو کتنی کامیابی ملتی ہے.