بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میںوہ کپل شرما کو بتا رہے ہیںکہ کئی سال تک میرے بچوںکو پتہ ہی نہیں تھا کہ میںاداکار ہوں ، جب ان کو سمجھ آنا شروع ہوئی تو پھر ان کو لگنے لگا کہ سب بچوںکے والدین اداکار ہی ہوتے ہیں ، وہ کبھی کبھار جب میرے سیٹ پر آتے اور مجھے ناچتا گاتا دیکھتے تو پوچھتے پاپا آپ تو کہتےہیں کہ آپ ایک ایکٹر ہیں تو آپ تو سیٹ پر ناچ رہے ہوتے ہیں ، یہ ڈانس گھر کر لیا کریں. تو میں نے ان کو سمجھایا کہ میں سیٹ پر جب ناچتا ہوں
تو اسکے مجھے پیسے ملتے ہیں اور بہت زیادہ پیسے ملتے ہیں لیکن جب گھر پر ناچوں گا تو مجھے اس کے پیسے نہیں ملیں گے. رتیش نے کہا کہ ”بچوں کو اب سمجھ آنی شروع ہو گئی ہے کہ اداکار کون ہوتا ہے” اور اداکاری سے ہی اسکا روزی رزق جڑا ہوتا ہے. یاد رہے کہ رتیش دیش مکھ اور جنیلیا ٹک ٹاک پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وڈیوز بنا بنا کر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں