آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کی بادشاہت چھین لی۔آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ اس رینکنگ میں محمد رضوان پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے 815 پوائنٹس ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کے 794 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔چوتھے نمبر پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو ہیں۔ ان کے 775 پوائنٹس ہیں۔ پاکستانی بلے باز فخر زمان کا 48 واں نمبر ہے۔

 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ ’صرف اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ہوتا‘۔

 

محمد رضوان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے مزید لکھا کہ کپتان اور میں الگ نہیں ہیں، ہم سب ایک ہیں، آپ سب لوگوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ۔

Shares: