سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد بڑھا دی

0
74

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی۔

باغی ٹی وی : سعودی حکام کے مطابق عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کر دی گئی ہے، بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6 گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں، پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہو گی۔

پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہو گی اور 4 گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہو گی۔

مزید بارشوں سے پاکستان میں موجودہ ابتر سیلابی صورتحال بد ترین ہونےکا خدشہ ہے،…

قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ عازمین حج اب اپنے حج اور عمرہ کے اخراجات قسطوں میں ادا کر سکیں گےحج کی درخواستیں جمع کروانے کا آغاز ستمبر کے مہینے میں شروع ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ پہلی بار ہوگا جب وزارت حج رجسٹریشن کو اتنی جلدی کھولے گی۔ حج رجسٹریشن جلد کھولے جانے کی خبر کے ساتھ ساتھ وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جن کے لیےحج کرنا مشکل تھا اب آسان ہو جائے گا،عازمین حج اب اقساط میں سالانہ حج کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

وزارت نے کہا تھا کہ قسط کی پالیسی ابھی صرف سعودی عازمین کے لئے ہے لیکن جلد ہی بین الاقوامی حجاج کے بارے میں اپ ڈیٹ دستیاب ہو جائے گی ۔

قبل ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا سعودی وزارت حج و عمرہ نے تصدیق کی تھی کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

ایشیا کپ:پاکستان اورافغانستان کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

دریں اثنا سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ہر عمر کے بچوں کو داخلے کی اجازت دی تھی سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ والدین اب اپنے بچوں کو مسجد الحرام لاسکتے ہیں 5 سال سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا جبکہ 5 سال سے کم عمر کے بچے بغیر اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں نومبر 2021 میں سعودی عرب نے 12 سال سے کم عمر بچوں کے مسجد الحرام میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

برطانیہ کی نئی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنی کابینہ کا اعلان کر دیا

Leave a reply