پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشددکا شکارگھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری کردی گئی ہے اور رضوانہ کے دونوں گالوں اورآنکھ کے زخم کی گرافٹنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور راؤنڈ دی کلاک ڈاکٹرز و نرسز اس کی نگہداشت پر مامور ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے اوررضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اور پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہو چکی ہے
بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا
پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا
میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں
واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،