رمضان میں مائیں،بہنیں اوربزرگ ایک کلوچینی کیلئےقطارمیں کھڑے ہیں، نااہلوں نے یہی کچھ عوام کو دینا تھا ، مریم اورنگ زیب
باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ وزراکی کوئی کارکردگی نہیں صرف مخالفین پرالزامات لگاتےہیں،رمضان میں مائیں،بہنیں اوربزرگ ایک کلوچینی کیلئےقطارمیں کھڑےہیں،جوچینی ن لیگ دورمیں 52روپےکلوتھی اس وقت رعایتی قیمت83روپے ہے.عام بازارمیں چینی کی قیمت105سے110روپےکلوہے،.ماوَں ،بہنوں اوربزرگوں کی ایک کلو چینی کےحصول کیلئےقطاریں لگی ہیں،
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ فروری کےبعدکوئی ایسامہینہ نہیں کہ 13فیصدمہنگائی نہ ہوئی ہو،ن لیگ دورمیں52روپےکلوچینی دینےوالوں کوآج چورکہاجاتاہے.کرائےکےترجمانوں کوکہاجاتاہےکہ جھوٹ بولو،صرف ایک ہفتے میں 19فیصدمہنگائی بڑھی،پہلےاسدعمرکی بہت تعریفیں کرتےتھےپھراسے فارغ کردیاگیا،سدعمرکےبعدآئی ایم ایف کےنمائندےحفیظ شیخ کولایاگیا،
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ کسی وزیرخزانہ نےاتناقرضہ نہیں لیاجتناموجودہ دورمیں حفیظ شیخ نےلیا،قرضہ لیالیکن اسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کےحوالےکردیاگیا،حفیظ شیخ اتنےقابل تھےکہ عمران خان نےان کوسینیٹ کاٹکٹ دیا،جب مافیازعمران خان کےدائیں بائیں ہوں تولوگ کیوں ٹیکس دینگے،حفیظ شیخ پیپلزپارٹی کےوزیرتھے،آپ توہمیں چورکہتےتھے.
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ چنددنوں کیلئےحماداظہرکووزیرخزانہ بنایاگیا،3دن پہلےخبرآئی کہ پھروزراکوفارغ کردیاگیا،اب پیپلزپارٹی کےدوسرےوزیرشوکت ترین کولےآئےہیں،عمران خان نےبجلی کےبل جلائےاورکہاکرتےتھےمیرےپاس بہترین ٹیم ہے.عمرایوب نے1900ارب کاٹھیکہ لگایااوراب اسےبھی فارغ کردیا.جب ناکام اورنااہل کپتان ہوگاتوپھریہ حالات ہوں گےجوآج سب کےسامنےہے،شہبازگل آج شہبازشریف کی ضمانت پرلگےہوئےتھےآپ کون ہوتےہیں عدالتی فیصلےپرتبصرہ کرنےوالے
مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ .یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے،شہبازگل کوتوہین عدالت کانوٹس دیناچاہیے،شہبازگل ہائی کورٹ کی ترجمانی کیوں کررہےہیں، ہمارایقین ہےکہ شہبازشریف کوانصاف ملےگااوروہ سرخروہونگے . آپ کےاپنےنمائندےپارلیمنٹ سےبجٹ کوپاس نہیں ہونےدینگے،