بس اور رکشہ میں تصادم ، 32 افراد ہلاک ،درجنوں شدید زخمی

ممبئی: ناسک میں ایک آٹورکشا اور بس کے درمیان تصادم  کے نتیجے میں سات سالہ بچی سمیت 32  افراد ہلاک ہوگئے۔ہنگامی عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

 

ذرائع کےمطابق ممبئی سے تقریبا  254 کلومیٹر (158 میل) دور ناسک ضلع میں یہ حادثہ  پیش آیا۔  بس رکشہ سے تصادم کے بعد کنویں میں جا گری جسے بعد میں کرین کے زریعے باہر نکالا گیا۔  پولیس حکام کے مطابق 32 لاشیں اور 32 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا

 

 

 

 

 

 

ہلاک ہونے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ناقص سڑکوں، ناقص گاڑیوں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے بھارت میں سالانہ 150،000 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوتی ہیں۔

 

 

 

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل  بھارتی ریاست اڑیشہ میں مال  گاڑی اورٹرین  کےدرمیان تصادم  میں 5 افرادہلاک اور40 زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعہ میں سلاگاؤں کے نزدیک لوک مانیہ تلک ایکسپریس کو پیچھے سے آنے والے ایک مال گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے ٹرین کے آٹھ ڈبے پٹری سے اترگئے۔

 

Comments are closed.