لاہور میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق

0
47

لاہور:ڈیفنس کے علاقہ میں خوفناک حادثہ،کارکی موٹرسائیکل سے ٹکر،40 سالہ شخص جاں بحق،اطلاعات کےمطابق شہر میں شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ڈیفنس کے علاقہ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا، اب تک کئی افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ڈیفنس فیز 6 میں لرزہ خیز ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا،جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،40 سالہ شخص عرفان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا عقب سے آنےوالی کار نے ٹکر مار دی،عرفان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا،حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مردہ خانہ جمع کرا دی۔

Leave a reply