تیزرفتاری خطرہ جان ؛ پک اپ کی ٹکر سے تین ماہ کی بچی ہلاک ، والدین سکتے میں
لاہور : تیزرفتاری خطرہ جان ، ایکسیڈنٹ سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کے سامنے بیٹی کی موت سے والدین سکتے میں آگئے ، تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب تیزرفتار پک اپ کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر لگنے سے تین ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واپڈا ٹاؤن گول چکر کے قریب تیز رفتار پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون کی گود میں بیٹھی 3 ماہ کی بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی