مچھ میں گاڑی کا حادثہ، ایک ہی خںاندان کے 12 افراد زخمی
کوئٹہ :مچھ میں گاڑی کا حادثہ، ایک ہی خںاندان کے 12 افراد زخمی،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جسکے نتیجے میں ٹیونس وین میں ایک ہی خںاندان کے 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہاشم ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹیونس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گر گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کے فوراً بعد ایدھی کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ایمبولینسس کے زریعے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم ی جارہی ہے۔
حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے
پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ہونے والے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو حکام کی طرف سے کہا گیا ہےکہ زخمیوں کی حالت سنبھل رہی ہے اور فی الحال تمام مسافر جانی نقصان سے محفوظ رہے