وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل باقاعدہ طورپرروڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح کریں گے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے.
وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہورہی ہے ،وفاقی وزیرمذہبی امور اور وزیرہوابازی عازمین کورخصت کرنے کیلیے ایئرپورٹ پرآئے،سعودی ایئرلائن کی پرواز350عازمین کو لے کرجارہی ہے .روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آبادائیرپورٹ پرعازمین حج کی امیگریشن کاآغازہوگیا
وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی
کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےروڈ ٹو مکہ منصوبےپرخصوصی مشاورت ہوئی،پاکستانی عازمین کو حج کی سہولت دینے پرسعودی حکومت کےشکرگزار ہیں،تمام عازمین پاکستان کےلیے بھی خصوصی دعائیں کریں،سعودی عرب کو پاکستان سے خاص لگاؤ اور محبت ہے،عازمین حج کےلیے خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں
حاجیوں کی آسانی کے لئے حکومت پاکستان نے کیا شاندار فیصلہ
وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ مقدس سفرپرروانہ ہونےوالوں کومبارکباد پیش کرتاہوں،
واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے عازمین کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کرنے کے منصبوبے پر کام شروع کیا۔ 20ہزار پاکستانی عازمین کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائے گی،امیگریشن کے عمل کو آئندہ سال کراچی اور لاہور میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے بعد عازمین کوسعودی عرب پہنچنے پر سفاری دستاویزات کی تصدیق اور کلیئرنس کے کیلیے دوبارہ کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔








