راجن پور : میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار

راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگارکنور اویس)میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار
تفصیل کے مطابق راجن پور میں تھانہ سٹی کو حدود میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے رقم چھین کر فرار ہو گئے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،راجن پور میں کراچی جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے دن دہہاڑے 3 بجے کے قریب فخر جہاں پارک کے قریب سے گن پوائنٹ پر شہری سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین لیا گیا ہے گزشتہ روز مغرب کے وقت گبول مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل پر چار افراد اسلحہ سمیت ایک دوکان پر ڈکیتی کی کوشش کی لوگوں کے آجانے سے فوراً فرار ہو گئے ۔ دن با دن راجنپور میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس ابھی تک راجنپور میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے جبکہ ابھی تک ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا

Leave a reply