راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس )روجھان کے علاقہ موسانی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کاحملہ،2 جابحق 7افراد شدید زخمی
تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ تھانہ روجھان کے حدود بستی موسانی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا ،ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ 2 افراد موقع پر جابحق 7افراد شدید زخمی ہوگئے،ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا،فائرنگ سے جانبحق ہونے والوں میں خاتون اور سات سالہ بچہ شامل زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل 2 مرد اور 2بچوں کی حالت تشویشناک ہے ،پولیس کی جانب سے بھاری نفری موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ،پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے-
Shares: