~تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔ ۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے مزاحمت کرتے ہوئے رحمت قصائی جاں بحق ہوگیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصورمیں تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی گئی ہے۔ مزاحمت کرنے پر پر ڈاکووں نے رحمت قصائی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر رحمت قصائی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق رحمت کوٹ بلوچاں قصور کا رہائشی تھا۔
رحمت کو دکان سے واپس جاتے ہوئے ڈاکووں نے لوٹ مار کی اور زد و کوب بھی کیا۔ مزاحمت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔
رحمت کے لواحقین نے کوٹ بلوچاں میں شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں ضلع قصور میں سینکڑوں وارداتوں میں 20 سے زائد قتل ہو چکے ہیں اور لاکھوں روپے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں چھن چکے ہیں۔
پولیس مال بناؤ پروگرام کے تحت سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہی ہے۔
ریسکیو 1122 نے رحمت کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا ہے جہاں پر پوسٹمارٹم کیا جاۓ گا ۔
غفار ریاض نمائندہ باغی ٹی وی قصور