پاکستان ٹی وی کی سینئر اداکارہ اشرف نے وبائی مرض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئیں ہیں انہوں نے صحتیابی کے لیے دعا کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
باغی ٹی وی : اداکارہ روبینہ اشرف کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا تاہم اس دوران ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش رہیں کہ اداکارہ نجی پاسپٹل میں آئی سی یو میں ہیں ان افواہوں کی تردید ڈاکٹر عامر لیاقت نے کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ٹھیک ہیں اور گھر پر ہیں-
بعد ازاں اداکارہ کی بیٹی نے بجی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ والدہ خیریت سے ہیں-
روبینہ اشرف کے مداحوں کی جانب سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں اور ان نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
اداکارہ اب کورونا سے صحتیاب ہیں اور بخیریت اپنے گھر پر ہیں اور محبت بھرے پیغامات اور دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
انسٹاگرام پر روبینہ اشرف نے اپنے دوست بدر خلیل کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی اور لکھا کہ مجھے کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے میں مدد دینے کے لیے میری بدّو نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایک بہترین یاد گار تصویر بھیجی۔
اداکارہ نے لکھا کہ آپ لوگوں کی دعاوں نے مجھے محفوظ رکھا ہے میرے لیے دعائیں کرنے کا شکریہ۔