جاپان میں مصنوعی ذہانت کے حامل انسان نما چھوٹے روبوٹس کے گروپ نے اپنے مالکان کی جانب سے کے شمالی آؤموری کا دورہ کیا ہے،
ٹوکیو ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) جاپان میں مصنوعی ذہانت کے حامل انسان نما چھوٹے روبوٹس کے گروپ نے اپنے مالکان کی جانب سے کے شمالی آؤموری کا دورہ کیا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان بھر سے مجموعی طور پر 50 انسان نما روبوہان روبوٹس نے اپنے مالک کے ہمراہ آؤموری مْتسْو شہر کا ٹرین کے ذریعے دورے کا آغاز کیا، دورے کے دوران روبوٹس نے سات تفریحی مقامات کی سیر کیاور ہر جگہ لوگوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں، منتظمیں کا کہنا ہے کہ اْنہیں یقین ہے کہ یہ دورہ دیہی علاقوں میں سیاحتی وسائل کو اْجاگر کرنے میں مدد فراہم کرے گا،
واضح رہے کہ دورے کا اہتمام روبوٹس فروخت کرنے والی مشہور برقی مصنوعات ساز کمپنی شارپ کی جانب سے کیا گیا تھا،