نیتن یاہوکےخطاب کےدوران جلسے پر راکٹ حملہ، نیتن یاھونے بنکر میں چھپ کر جان بچائی

0
44

مقبوضہ بیت المقدس:نیتن یاہوکےخطاب کےدوران جلسے پر راکٹ حملہ، نیتن یاھونے بنکر میں چھپ کر جان بچائی،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےغزہ کے قریب یہودی کالونیوں کے دورے کے دوران ان پر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اورحملے کے بعد انہیں بم پروف بنکر میں منتقل کردیا گیا۔

سوٹزرلینڈمیں مگرمچھ کوگولی مارکرہلاک کردیا گیا،حیران کن وجہ سامنے آگئی

اسرائیلی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں موجود تھے۔ فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔

کشمیری مسلمان کواحتجاج مہنگا پڑا،عرب امارات نےجیل میں ڈال دیا،

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ غزہ کی پٹی کا علاقہ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے زیرانتظام ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بھارت:ریاست تامل ناڈوکے ہندووں نے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ غزہ میں اسلامی جہاد اور اسرائیل کے ساتھ دو روزہ پُرتشدد واقعات میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے اسرائیلی ٹیلی ویژن چینلزنے نیتن یاہو کو دکھایا ہے جس میں سیکیورٹی عملے نے انہیں اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔نیتن یاھو جمعرات کو لیکوڈ پارٹی کی قیادت کے لیے داخلی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Leave a reply