روہنگیا مسلمانوں کی رہائش، ترکی نے بڑا اعلان کر دیا

0
47

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے روہنگیا مسلمانوں کی رہائش کے لئے بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے جگہ کا مطالبہ کر دیا۔

امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

چاوش اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر غور کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں حسینہ واجد بھی شریک ہوئیں۔

ترک وزیرخارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعاون پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نے لاکھو ں روہنگیا مہاجرین کو پناہ دی ہے لیکن یہ بحران بنگلہ دیش کے وسائل اور صلاحیت سے بہت بڑھ کر ہے۔ کاکس بازار کے مہاجر کیمپ میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری اس بحران کے پائیدار حل کے لئے میانمار حکومت پر دباو ڈالنے پر زور دیا۔

چاوش اولو نے کہا کہ روہینگیا مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں سے اس ظلم کا حساب لیا جانا چاہیے۔ ترکی روہنگیا مسلمانوں کی مدد جاری رکھے گا۔

میولود چاوش اولو نے حسینہ واجد سے مہاجر کیمپ کی تعمیر کے لئے جگہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہمیں کوئی جگہ فراہم کرتی ہیں تو ہم ان مہاجرین کے لئے بھی رہنے کی زیادہ موزوں جگہیں تعمیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Leave a reply