روہڑی:جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش

0
140

روہڑی: سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے جلوس میں مذہبی رسم کی ادائیگی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع برادری کے نو محرم الحرام کے جلوس میں مذہبی رسم ضریح اقدس کی انجام دہی کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہوگئے۔

کراچی میں چہلم کا ماتمی جلوس اپنے مقام پر پہنچ گیا

ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزادارواں میں سے تین کی شناخت ہوگئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی د ل شیر ولد مورزادہ، سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور ولد بشیر احمد شامل ہیںامدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

ادھرملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں جب کہ ماتمی جلوس بھی اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات موبائل فون سروس بند ہے جب کہ منگل کی رات تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

 

گلگت::ماتمی جلوس یاسینہ زوری:گانچھےمیں حالات بگڑگئے:ڈپٹی کمشنرنےبھی سینہ زوری…

کراچی میں ماتمی جلوس
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 9ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، رینبو سینٹر، ریگل چوک، تبت سینٹر اور میمن مسجد سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا۔مرکزی جلوس کے علاوہ امام بارگاہ باب فاطمہ لیاقت آباد سے بھی ایک ماتمی جلوس برآمد ہوا جو امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پزیر ہوگا۔اس کے علاوہ شہر بھر میں مجالس عزا اور لنگر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

لاہور
لاہور میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوا جو خیمہ سادات سے ہوتا ہوا دوبارہ اسلام پورہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔شہر میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لئے 10ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی 6 ٹو سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثناء عشری پر اختتام پذیر ہوگا۔امن وامان کےپیش نظر اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق جی 6، جی سیون، جی ایٹ اور جی نائن میں صبح 9 سے رات 12 بجے جب کہ آئی ٹین میں رات 10 بجے سے صبح 6 تک موبائل فون سروس بند ہوگی۔

پشاور
صوبہ خیببر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 9 محرم الحرام کا ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ صدر بازار سے برآمد ہوا ہے جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ اسی مقام پر اختتام پزیر ہوگا۔شہر میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور ایف سی کے مجموعی طور پر 6 ہزار اہلکار تعینات ہیں۔

 

ماتمی جلوس پر دھماکے کی مولانا فضل الرحمان نے کی مذمت

کوئٹہ
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی 9 محرم الحرام کی مناسبت سے ماتمی جلوس میکانگی روڈ سے برآمد ہوا۔

دیگر شہروں اور قصبات کی صورت حال

وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے جب کہ مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں۔ جن میں خطباء، علمائے کرام اور واعظیم و ذاکرین واقعہ کربلا کے محرکات، سیرت اہلبیت اور فلسفہ شہادت بیان کررہے ہیں اس کے علاوہ جگہ جگہ لنگر کا اہتمام اور سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

Leave a reply