شیخوپورہ :شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں بارش کے باعث چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 افراد جاں بحق
افسوسناک حادثہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے-
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور 5 بچے شامل ہیں جبکہ علاقے میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا-
ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشیں نکال کر پولیس کے حوالے کر دیں ہلاک ہونے والوں میں 40 سالہ کامران،35سالہ کوثر،16سالہ مقدس،13سالہ بسمہ،10سالہ علیشبہ،7 سالہ عبداللہ اور 4 سالہ بیت اللہ شامل ہیں-