جمعیت علماء اسلام(س) صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی شہر جو ایک وقت روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا لیکن آج اپنی زبوں حالی کی بنا پر کسی مسیحا کا منتظر نظر آتا ہے ریاستی حکمرانوں کے موجودہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ریاست کو اسی فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی ضروریا ت کے لئے کسی مسیحا کا منتظر ہے ۔
کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، سرکاری سطح پر معیاری تعلیم ادارہ قائم نہیں کیا جاسکا ، ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں ، بعض ہسپتالوں میں عملہ تک موجود نہیں ،ارباب اقتدار نے ریاست کو اغیار کے رحم کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں معاشی صورت حال کو جلد از بہتر بنایا جائے ۔
(ج

روشنیوں کا شہر کراچی اپنی زبوں حالی کی بناء پر مسیحا کا منتظر ہے ،پیر عبدالمنان انور نقشبندی
Shares: