روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

0
46

روٹی کی قیمت کا مسئلہ کے پی کے حکومت نے عوام کو کیسے چونا لگایا

باغی ٹی وی : آٹا ، روٹی کا جیسے ہی بحران چلا ہے اس میں عوام کو ہی کو نقصان ہوا ہے . حکومت نے ایک طرف تو عوام کو یہ تاثر دیا ہے انہوں نے روٹی کی قیمت نہیں بڑھنے دی دوسری طرف روٹی کے سائز میں نان بائیوں کی بات مان کر عوام کو چونا لگایا ہے. صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے نان بائی ایسوسی ایشن کے آگے گٹھنے ٹیک دیے۔ نان بائیوں کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نان بائی 115 گرام کی روٹی دس روپے میں فروخت کریں گے۔ روٹی کی نئی قیمت کے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں روٹی کی نئی قیمت اور مقدار کا تعین کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت میں روٹی کا وزن دو مرتبہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال دس روپے میں فروخت ہونے والی روٹی قانونی طور پر 140 گرام کی ہونا لازمی تھی۔ اس سے قبل اسی روٹی کا وزن 170 گرام ہوتا تھا جو اب 115 گرام کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

Leave a reply